شہباز دور کے 9 کمشنر 26 ڈی سی او 31 ڈی پی او تبدیل

سابق ڈی سی او نسیم صادق کو لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت، ای ڈی او سی ڈی ملتان جاوید محمود بھٹی ڈی سی او وہاڑی تعینات

سلمان شاہ آج چارج سنبھالیں گے، آئی پنجاب نے بھی لاہور سمیت متعدد اضلاع میں پولیس افسروں کے تبادلوں کا حکم دے دیا. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پنجاب حکومت نے بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر تقرروتبادلے کیے ہیں ۔

شہباز شریف دور میں تعینات کیے گئے9ڈویژنوں کے کمشنرز ،9 ڈویژنون کے آر پی اوز ،26اضلاع کے ڈی سی اوز،31 اضلاع کے ڈی پی اوز اور سی پی او لاہور کو تبدیل کرنے کے احکام جاری کر دیے گئے ۔ کیپٹن ( ر) نسیم نواز کو کمشنر لاہور ، عبداللہ خان سنبل کو ساہیوال ، اقبال چوہان کو سرگودھا ، سید علی مرتضیٰ کو کمشنر ملتان ، مشتاق انجم کو گوجرانوالہ ، خالد مسعود کو راولپنڈی ، حامد یعقوب شیخ کو بہاولپور ، طارق نجمی کو فیصل آباد اور مقصود احمد کو ڈی جی خان کا کمشنر تعینات کیا گیا ہے ۔ رضوان محبوب کو ڈی سی او لاہور تعینات کیا گیا ہے جبکہ نورالامین مینگل کو او ایس ڈی لگا دیا گیا ۔


غلام فرید کو ننکانہ ، نجم احمد شاہ کو فیصل آباد ، طارق جاوید ملک کو گوجرانوالہ ، شکیل احمد کو سیالکوٹ ، آصف بلال لودھی کو گجرات ، طارق محمود کو لودھراں ، محمد یثرب کو نارووال ، امتیاز نیاز کو منڈی بہائوالدین ، ڈاکٹر فرخ مسعود کو ٹوبہ ٹیک سنگھ ، محمد حسن کو خانیوال ، احمد جاوید قاضی کو میانوالی ، نبیل جاوید کو چنیوٹ ، خالد سلیم کو رحیمیارخان، ممتاز حسین کو بھکر ، گلزار شاہ کو ملتان ، احسان بھٹہ کو اوکاڑہ ، محمد اقبال کو اٹک ، ظفر اقبال کو حافظ آباد ، راشد محمود کو راولپنڈی ، مقبول لنگاہ کو جہلم ، عثمان چودھری کو بہاولنگر ، وقاص علی کو سرگودھا ، یاور حسین کو چکوال اور علی بہادر قاضی کو ڈیرہ غازیخان کا ڈی سی او لگایا گیا ہے ۔



دریں اثناء ڈی سی او ملتان نسیم صادق کا بھی تبادلہ کردیا گیا اور انہیں لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سلمان شاہ کا کو اوکاڑہ سے ملتان تبادلہ کیا گیا ہے جو آج چارج سنبھالیں گے جبکہ ای ڈی او سی ڈی ملتان جاوید محمود بھٹی کو وہاڑی میں ڈی سی او تعینات کیا گیا ہے۔ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر سلیم بھٹی کو آر پی او گوجرانوالہ ، شیخ نسیم الزمان کو راولپنڈی ، صاحبزادہ شہزاد سلطان کو ساہیوال ، سرمد سعید کو فیصل آباد ، علی عامر ملک کو ملتان ، ملک ابوبکر خدابحش کو شیخوپورہ ، محمد طاہر کو آر پی او سرگودھا تعینات کیا گیا ہے جبکہ سی سی پی او لاہور عملیش خان کی جگہ مہر خالق داد لک سی سی پی او لاہور ، ڈی آئی جی آپریشن رائے طاہر کی جگہ جواد ڈوگر ڈی آئی جی آپریشن لاہور ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری شفیق احمد گجر کی جگہ ذوالفقار حمید کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story