متحدہ کا کنوینر کون فاروق ستار یا خالد مقبول فیصلہ آج ہوجائے گا

ایم کیوایم پاکستان کے دونوں گروپوں کی قیادت اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

ایم کیوایم پاکستان کے دونوں گروپوں کی قیادت اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ فوٹو: اسکرین گریب

الیکشن کمیشن میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے دونوں دھڑوں کے انتخابات کے حوالے سے الگ الگ درخواستوں کی سماعت آج ہو گی۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار محمد رضا کی سربراہی میں5رکنی بینچ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے ہٹانے اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی بطور کنوینر تعیناتی کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت کرے گا جبکہ الیکشن کمیشن میں اس کے علاوہ اسی قسم کی 2 مزید درخواستوں کی بھی سماعت ہو گی۔


واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے دونوں گروپوں کی قیادت اسلام آباد پہنچ گئی ہے، دونوں گروپوں کے رہنما آج الیکشن کمیشن کے دفتر جائیں گے۔

 
Load Next Story