ایشین انڈر19 بیچ والی بال چیمپئن شپ پاکستان نے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی
ایشیا کی مظبوط ٹیموں کے درمیان پاکستان کے جونیئر کھلاڑیوں کی کارکردگی بہت شاندار رہی۔
ایشیا کی مظبوط ٹیموں کے درمیان پاکستان کے جونیئر کھلاڑیوں کی کارکردگی بہت شاندار رہی۔ فوٹو: فائل
تھائی لینڈ میں کھیلی جانے والی ایشین انڈر 19بیچ والی بال چیمپئن شپ میں زرناب خان اور آفاق خان پر مشتمل جونیئر کھلاڑیوں نے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔
پاکستان کی جونیئر والی بال ٹیم پہلی مرتبہ ایشین انڈر 19 بیچ والی بال چیمپئن شپ میں شامل ہوئی جس میں ایشیا کے 23ممالک نے حصہ لیا، ایشیا کی مظبوط ٹیموں کے درمیان پاکستان کے جونیئر کھلاڑیوں کی کارکردگی بہت شاندار رہی۔
پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے کہا ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں اور کوچ کی کارکردگی سے بہت مطمئن ہیں اور مختصر تربیت کے بعد چوتھی پوزیشن تک پہنچ جانا بھی جیت کا جصہ ہے۔
فیڈریشن کے سیکریٹری شاہ نعیم ظفر نے کہا ہے کہ ایشین جونیئر بیچ والی بال چیمپئن شپ یوتھ اولمپک گیمز اور عالمی جونیئر والی بال چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی ایونٹ بھی تھا جسمیں تھائی لینڈ، انڈونیشیا، قازقستان اور پاکستان نے بالترتیب پہلی، دوسری ، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ پہلی تین پوزیشن کی حامل ٹیموں نے کوالیفائی کرلیا تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کی جونیئر والی بال ٹیم کو بھی انٹری مل جائے۔