مرد بے بس خاتون باکسر نے امریکا کی لاج رکھ لی
نکولا ایڈمز نے پہلی اولمپک باکسنگ چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا، گھڑسواری میں میزبان ملک نے ایک اور تاریخی گولڈ میڈل لیا
برطانیہ کی نکولا ایڈمز نے پہلی اولمپک باکسنگ چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا، گھڑسواری میں میزبان ملک نے ایک اور تاریخی گولڈ میڈل اپنے قبضے میں کر لیا
لندن اولمپکس میں امریکا کے آٹھوں مرد باکسرز بے بس دکھائی دیے، البتہ جمعرات کے روز 17 سالہ خاتون باکسرکلاریسا نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کی لاج رکھ لی، برطانیہ کی نکولا ایڈمز نے پہلی اولمپک چیمپئن باکسر کا اعزاز حاصل کیا،گھڑسواری میں برطانیہ نے ایک اور تاریخی گولڈ میڈل جیت لیا،ویمنز سوئمنگ میراتھن میں ہنگری کی ایوا ریزٹوف نے صرف 0.4 سیکنڈ سے فتح حاصل کی
آئرلینڈ کی کیٹی ٹیلر نے روسی حریف کو زوردار پنچ رسید کرکے اپنے ملک کو پہلا طلائی تمغہ جتوایا۔ تفصیلات کے مطابق لندن گیمز میں 8 امریکی مرد باکسرز ایکشن میں نظر آئے مگر ان میں سے کوئی بھی کوارٹرفائنل تک بھی نہیں پہنچ سکا، اس ناقص کارکردگی پر ملک بھر میں تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
ایسے میں خاتون باکسر کلاریسا شیلڈز مدد کو سامنے آئیں، انھوں نے جمعرات کو ویمنز مڈل ویٹ میں روس کی نادیزدا ٹورلوپووا کو زیر کرکے امریکا کو باکسنگ میں واحد گولڈ میڈل کا حقدار بنایا۔ 17 سالہ کلاریسا اولمپک گولڈ میڈل پانے والی دوسری کم عمر ترین باکسر ہیں،ان سے قبل امریکا کے ہی جان فیلڈز نے 1924 میں 16 برس کی عمر میں فیدر ویٹ ٹائٹل جیتا تھا۔ویمنز لائٹ ویٹ باکسنگ میں آئرلینڈ کی کیٹی ٹیلر نے روس کی صوفیا اوچیگاوا کو 10-8 سے پچھاڑ کر سونے کا تمغہ جیتا۔
فلائی ویٹ کیٹیگری ویمنز باکسنگ میں برطانیہ کی نکولا ایڈمز نے چین کی تین مرتبہ کی چیمپئن رین کینکین کو مات دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا، ویمنز باکسنگ کو پہلی مرتبہ اولمپکس کا حصہ بنائے جانے کی وجہ سے نکولاکو پہلی اولمپک چیمپئن کا بھی اعزاز ملا۔گھڑ سواری کے انفرادی ڈریسیج میں برطانیہ کی شارلوٹ ڈجارڈن نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
یہ میزبان ملک کا اس ایونٹ میں تاریخ کا پہلا میڈل ہے، اس سے قبل ٹیم ڈریسیج ایونٹ جیتنے والی برطانوی ٹیم میں بھی شارلوٹ شامل تھیں۔ ویمنز سوئمنگ میراتھن میں ہنگری کی ایوا ریزٹوف نے صرف 0.4 سیکنڈ کے فرق سے مقابلہ جیت کر سونے کے تمغے پر قبضہ جمالیا، امریکا کی ہیلی اینڈرسن نے چاندی اور اٹلی کی مارٹینا نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔کینوئنگ میں 4 مین کیاک میں آسٹریلیا نے دو مرتبہ کے سابق چیمپئنز ہنگری کو شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
ویمنز کیاک کے 2کی 500 میٹر اسپرنٹ میں جرمنی کی فرانزسکا ویبیر اور ٹینا ڈیٹزی نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ویمنز کیاک ون میں ہنگری کی ڈانوٹا کوزاک نے طلائی تمغہ پہنا۔ قبل ازیں بدھ کی شب ویمنز 49 کے جی تائیکوانڈو میں چین کی دو مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن وو جنگیو نے گولڈ میڈل جیتا، تھائی لینڈ کی چناٹپ سونکھام نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔
مینز 58 کے جی تائیکوانڈو میں گولڈ میڈل اسپین کے ڈبل ورلڈ چیمپئن جوئیل گونزالز کے نام رہا۔ ویمنز بیچ والی بال میں امریکا کی میسٹی مے ٹرینر اور کیری والش جینگز نے نئی اولمپک تاریخ رقم کی، انھوں نے اپنی ہی ہموطن جوڑی جین کیسی اور اپرل روز کو شکست دے کر مسلسل تیسری مرتبہ اولمپک بیچ والی بال ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ویمنز 200 میٹر دوڑ میں امریکا کی الیسن فیلکس نے گولڈ میڈل جیت کر جمیکا کی شیلی این فریسر پریسی کا ڈبل اسپرنٹ کا خواب چکنا چور کردیا،
انھوں نے مقررہ فاصلہ 21.88 سیکنڈ میں عبور کیا، ایلی فریسر نے چند روز قبل 100 میٹر دوڑ جیت کر دنیا کی تیز رفتار خاتون کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ویمنز لانگ جمپ کا ٹائٹل امریکا کی بریٹنی ریس کے نام رہا۔ مینز 110 میٹر ہرڈلز میں بھی سونے کا تمغہ امریکا کے ایریز میرٹ نے جیتا۔ ویمنز 400 میٹر ہرلڈز میں گولڈ میڈل روس کی نٹالیا اینٹیخ نے حاصل کیا۔ ویمنز 63 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ میں جاپان کی کائوری اچو نے مسلسل تیسری مرتبہ اولمپک گولڈ میڈل پر قبضہ کیا۔