این اے 105عوام کا فیصلہ میرے حق میں ہوگا پرویزالٰہی
چوہدری برادران نے حلقے میں بندوق کلچر،بدمعاشی کوفروغ دیا،ہم نے ختم کیا،احمدمختار
گجرات کے عوام کی عزت، خدمت،تابعداری کررہے ہیں،اورنگزیب بٹ،تکرارمیں گفتگو۔ فوٹو: فائل
گجرات کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے105 سے امیدوار چوہدری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ ہر امیدوار کو حق ہے جہاں سے وہ چاہے الیکشن میں حصہ لے، اس میں کوئی ہرج نہیں ہے۔
اس حلقے میں مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی میرے خلاف اکٹھی ہیں تاہم فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار کے میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر پورا بھروسا ہے کہ عوام کا فیصلہ میرے حق میں ہوگا۔ ترقی کا پہیہ وہیں سے چلے گا جہاں رکاتھا۔ نواز اور شہباز نے5سال میں کچھ نہیں کیا، اب لوگوں کو ہمارے کام زیادہ یاد آرہے ہیں۔ ہم نے جمہوریت کی خدمت کی ہے۔ میرے دور میں 2ارب کی لاگت سے گجرات یونیورسٹی بنی، وزیرآباد کارڈیالوجی اسپتال تعمیر کیا جس کو پنجاب حکومت نے چالو نہ کیا۔
ان کے نمائندے گونگے بہرے ہیں جو ان کے سامنے بات نہیں کرسکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری احمدمختار نے کہاکہ چوہدری پرویزالٰہی اتنے بڑے سیاستدان نہیں جتنا اخبارات نے ان کو بنا دیاہے۔ چوہدری برادران نے حلقے میں بندوق کلچر اور بدمعاشی کو فروغ دیا، ہم نے امن قائم کرنے کے لیے چوراچکوں سے اسلحہ لے لیاہے اور بندوق کلچر کو ختم کردیاہے جس کا نقصان پرویزالٰہی کو ہوگا۔
خبریں آرہی تھیں کہ شاید پیپلزپارٹی پرویزالٰہی کی بات مان لے اور اپنے امیدوار سے الیکشن میں حصہ نہ لینے کے لیے کہے، اس لیے ہم نے زیادہ تیاری کی تھی۔ اپنے حامیوں کے گروپ بنا کر پورے حلقے میں پھیلا دیے۔ انھیں صدرزرداری کی بالواسطہ حمایت حاصل ہے۔مسلم لیگ(ن) کے امیدوار اورنگزیب بٹ نے کہاکہ اصل مقابلہ چوہدری پرویزالٰہی اور میرے درمیان ہوگا۔
گجرات کے عوام کی عزت، خدمت اور تابعداری کررہے ہیں۔ حلقہ این اے106گجرات سے پیپلزپارٹی کے امیدوار قمرزمان کائرہ نے کہاکہ انھیں دوبار اس حلقے سے عوام کی نمائندگی کا حق ملا۔ انھوں نے اپنی ذمے داری نبھائی ہے، حلقے میں ترقیاتی کام کیے ہیں اور لوگوں کو نوکریاں دی ہیں، حلقے کی عزت پر داغ نہیں لگنے دیا تاہم مسائل اب بھی ہیں۔ حلقے کے عوام کو ان سے گلے شکوے بھی ہیں۔ حکومت سے لوگوں کی توقعات زیادہ ہوتی ہیں، کچھ میڈیا والے توقعات بڑھادیتے ہیں۔