اسکروٹنی کا عمل سخت نہیں ہونا چاہیے یوسف گیلانی

مجھے نکالنے کا جواز نہیں تھا، آج بھی آئینی وزیراعظم ہوں، جلسے سے خطاب

مجھے نکالنے کا جواز نہیں تھا، آج بھی آئینی وزیراعظم ہوں، جلسے سے خطاب۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم یوسف گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ میعاد کا وزیراعظم ہوں۔

5 سال اننگ کھیلی ایک بار بھی آئوٹ نہیں ہوا، مجھے نکالنے کا کوئی جواز نہیں تھا، آج بھی آئینی وزیراعظم ہوں' جلالپور آکر جنوبی پنجاب صوبے کا اعلان کیا' اس کی سزا بھگتی اور گھر آگیا۔ یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے مسائل کا حل صوبے کے قیام میں ہے۔ سینیٹ سے دو تہائی اکثریت کی منظوری کے باوجود (ن) لیگ نے صوبہ نہ بننے دیا۔




صوبے کے قیام سے ان کی چوہدراہٹ میں فرق آتا ہے۔ (ن) لیگ یہاں کے عوام کے حقوق کی دشمن ہے۔ ان کا حق نہیں بنتا کہ وہ الیکشن میں یہاں کے عوام سے ووٹ لیں۔ انھوں نے کہا کہ 40 سال سے تاج لنگاہ مرحوم نے جو علم بلند کیے رکھا ان کا مشن ہم پورا کریں گے۔
Load Next Story