تیراہ میں جھڑپ 4 سیکیورٹی اہلکار شہید 14 شدت پسند ہلاک

فورسز نے اہم پہاڑی مورچوں اور مراکزکا کنٹرول حاصل کر لیا،باڑہ شیخان میں فورسز نے شدت پسندوںکا چوکی پرحملہ پسپا کر دیا

فورسز نے اہم پہاڑی مورچوں اور مراکزکا کنٹرول حاصل کر لیا،باڑہ شیخان میں فورسز نے شدت پسندوںکا چوکی پرحملہ پسپا کر دیا فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD:
خیبر ایجنسی وادی تیراہ آکاہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میںچار سکیورٹی اہلکارشہید اور پانچ زخمی جبکہ 14شدت جاں بحق اور کئی شدت پسندزخمی ہوگئے ۔

سیکیورٹی فورسز نے جھڑپوں کے دوران شدت پسندوں کے اہم پہاڑی مورچوں اور مراکزپرپیش رفت کرتے ہوئے قبضہ حاصل کر لیا ہے ۔واقعات کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ اکاہ خیل تیراہ ماترے کے مضافاتی مقامات میں سکیورٹی فورسز اور توحید الاسلام کی مشترکہ کاروائی کی جس سے شدت پسندوں اور فورسز کے درمیان دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران فورسز کے دستے شدت پسندوں کے ٹھکانوں تک بڑھتے رہے فائرنگ کے نتیجے میں14 عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے جبکہ لڑائی میں سکیورٹی فورسز نے 4سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے۔

جن کی فورسز نے تصدیق کی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تیراہ ماترے کے قریبی علاقوں پر جمعہ کی صبح بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر کے فورسز نے عسکریت پسندوں کے اہم مرکز کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ مارٹر شلنگ اور جیٹ طیاروں کی بمباری سے مذکورہ علاقوں سے بڑے پیمانے پر لوگوں نے اورکزئی ایجنسی کی جانب نقل مکانی شروع کر دی ہے ۔ادھر آکاہ خیل ہی کے دیگر علاقوں شاہ کوٹ سر ،منزے سر اور معروف خیل کے دیہی علاقوں میں بھی جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں شدت پسندوں کے کئی پہاڑی مورچے اور مراکز تباہ ہو چکے ہیں ۔جبکہ شدت پسندوں کے نقصان کے بارے میں ان سے رابطہ نہ ہو سکا ۔




دریں اثنا تحصیل باڑہ کے علاقہ ضیاالدین شین کمر آدم خیل کلے کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے ریت میں نصب دیسی ساخت کے ایک بڑے بم کو بی ڈی ایس عملے نے ناکارہ بنا کر تباہی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے ،جس میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ پولیٹکل انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کی ہے ۔ادھرباڑہ شیخان میں شدت پسندوںکے سکیورٹی پوسٹ پرحملے کو فورسز نے پسپا کر دیا ہے ۔

واقعات کے مطابق گذشتہ روزباڑہ کے نواحی علاقہ شیخان کے قریب نرگس سکیورٹی پوسٹ پرمسلح شدت پسندوں نے چار راکٹ داغنے کے بعد چھوٹے ہتھیاروں اور سنائیپر گنوں سے حملہ کردیا جوکافی دیر تک جاری رہا ۔اس دوران فورسز نے جوابی فائرنگ کر کے حملے کو پسپاکر دیا اور شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، سیکیورٹی فورسز ذرائع مطابق فائرنگ کے تبادلوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تا ہم پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔کرک کے بانڈہ دائود شاہ ڈگری کالج میں نصب بارودی مواد زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹنے سے ایڈمن بلاک تباہ ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہو۔
Load Next Story