ون ڈے رینکنگ میں افغان اسپنر راشد خان ٹاپ پوزیشن سے محروم
بمرا ایک درجے ترقی ملنے پر نمبرون بن گئے، سکندر رضا کی آل راؤنڈرز میں ترقی۔
بمرا ایک درجے ترقی ملنے پر نمبرون بن گئے، سکندر رضا کی آل راؤنڈرز میں ترقی۔ فوٹو: سوشل میڈیا
افغانستان کے اسپنر راشد خان کی ٹاپ پوزیشن بھارتی بولر جسپریت بمرا نے حاصل کرلی۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کے اختتام پر آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی ، اس میں اسکاٹش کپتان کائل کوئٹزر 22 ویں پوزیشن کے ساتھ نمایاں رہے، رحمت شاہ نے9 درجے ترقی ملنے پر 32 ویں پوزیشن پائی، برینڈن ٹیلر نے14 درجے ترقی پر 37 ویں نمبر پر قبضہ جمایا۔
محمد شہزاد نے ترقی کے 2 زینے طے کرکے 47 ویں نمبر پر قدم رکھے، یواے ای کے رمیز شہزاد نے 25 درجے کی چھلانگ لگاکر68 ویں نمبر پرجگہ بنالی، کرس گیل 5 درجے تنزلی کے بعد77ویں نمبر پر چلے گئے۔
سموئلز نے 2 قدم آگے بڑھ کر 49 ویں پوزیشن پائی،بولنگ میں راشد خان کی نمبرون پوزیشن بھارتی پیسر جسپریت بمرا نے چھین لی، محمد نبی 5 درجے تنزلی کے بعد 16ویں نمبر پر چلے گئے، ٹم مرٹگ نے 6 درجے ترقی ملنے پر 20 ویں پوزیشن لے لی، مجیب الرحمان نے 42 درجے ترقی پاکر 21 ویں نمبر پر قدم جمائے۔
سفیان شریف 46 درجے آگے بڑھ کر 35 ویں پوزیشن پالی، آئرلینڈکے اینڈی میک برائن نے 42 ویں پوزیشن پائی، انھیں 22 درجے ترقی ملی، آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن بدستورنمبرون ہیں، سکندر رضا نے 2 درجے ترقی ملنے پر 12ویں نمبر پر جگہ بنالی۔