فضل الرحمن نے دورہ سندھ کے دوران بلاول کی بلٹ پروف گاڑی استعمال کی
فضل الرحمن نے صوبے کے مختلف شہروں کا سفر کیا اور اجتماعات سے خطاب کیا۔
فضل الرحمن نے صوبے کے مختلف شہروں کا سفر کیا اور اجتماعات سے خطاب کیا۔ فوٹو: فائل
جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمن نے اپنے دورہ سندھ کے دوران بلاول کی بلٹ پروف گاڑی استعمال کی۔
مولانا فضل الرحمن گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بلٹ پروف گاڑی میں رحیم یار خان پہنچے جہاں وہ اپنی جماعتی مصروفیات کے بعد ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے دورہ سندھ کے لیے بلاول سے چند روز کے لئے بلٹ پروف گاڑی لی تھی جس پر انہوں نے صوبے کے مختلف شہروں کا سفر کیا اور اجتماعات سے خطاب کیا۔