کم سن بچے حسن اختر کی قسمت جاگ اٹھی وسیم اکرم گر سکھانے لگے

وسیم اکرم نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ حسن اختر نامی اس سے ساڑھے 6 برس کے بچے کو بولنگ کے گربتارہے ہیں۔

وسیم اکرم نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ حسن اختر نامی اس سے ساڑھے 6 برس کے بچے کو بولنگ کے گربتارہے ہیں۔ فوٹو : فائل

چیچہ وطنی کے کم سن بچے حسن اختر کی قسمت جاگ اٹھی جب کہ سابق کپتان وسیم اکرم نے انھیں بولنگ کے گرسکھائے۔


گزشتہ دنوں ایک لڑکے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں حسن اختر، وسیم اکرم کے ہی انداز میں بولنگ کررہا تھا جس پر وسیم نے ٹویٹر پر پوچھا تھا کہ یہ لڑکا کون ہے۔ اور اب وسیم اکرم نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ حسن اختر نامی اس سے ساڑھے 6 برس کے بچے کو بولنگ کے گربتارہے ہیں۔

سابق اسپیڈ اسٹار نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ 'میں چیچہ وطنی سے تعلق رکھنے والے انتہائی باصلاحیت بچے حسن کے ساتھ وقت گزار کے کافی لطف اندوز ہوا، صرف ساڑھے 6 برس کی عمر میں وہ حیرت انگیز صلاحیتوں کا مالک ہے'۔
Load Next Story