حج قرعہ اندازی میں تاخیر ویزوں میں گھپلوں پر کمیٹی برہم
ن لیگی رکن رمیش لال پھٹ پڑے، کابینہ کمیٹی نے ٹیچرز کی مستقلی پر وزیر کیڈ کو طلب کر لیا
کٹاس راج مندر پر ذیلی کمیٹی قائم، برآمدات میںکمی پر برہمی، کمرشل قونصلرز کی کارکردگی رپورٹ طلب، ریلوے کے مجوزہ بجٹ کی منظوری۔ فوٹو: فائل
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امورنے حج قرعہ اندازی میں تاخیر، مجاملہ ویزوں میں اپنوں کو نوازنے، بھارت کی جانب سے زائرین کو ویزوں میں تاخیر، سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی حالت زاراور کٹاس راج مندر کا تالاب خشک ہونے کامعاملہ پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے وزارت مذہبی امورکوآڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کٹاس راج مندر کا پانی آس پاس کی فیکٹریوں نے کھینچ لیاجس سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔
شگفتہ جمانی کی زیر صدارت اجلاس میں لیگی ایم این اے رمیش لال سیکریٹری مذہبی امور پر پھٹ پڑے اور واک آؤٹ کی دھمکی دے دی ،ان کاکہناتھاکہ وزیر اور سیکرٹری فون تک نہیں سنتے۔ سیکریٹری مذہبی امورنے کہاکہ معذرت چاہتا ہوں اس پر اراکین نے سیکریٹری کومعاف کردیا۔
علی محمدخان نے پوچھاکہ کٹاس راج مندر کے 4 کلو میٹراطراف میں سیمنٹ فیکٹری کو کس نے این او سی دیا؟ اس مسئلے پر مکمل رپورٹ دی جائے۔کٹاس راج تالاب ہندووں کیلیے مقدس جگہ ہے اس کاپانی فیکٹریوں نے کھینچ لیا۔ تالاب کی بحالی کیلیے فیکٹریاںبندبھی کرنا پڑیںتوکردی جائیں۔ نجی ٹور آپریٹرز کمپنیوںکو نمبر دینے کے معاملے پرچیئرمین کمیٹی نے 16گریڈ کے افسرحکمت اللہ کو بطور سزاکھڑاکردیا۔
اجلاس میں مجاملہ ویزوں کامن پسند افراد کو اجراکامعاملہ بھی زیر بحث لایاگیاجبکہ وزارت مذہبی امور نے مجاملہ ویزہ لینے والوںکی تفصیلات قائمہ کمیٹی کو دے دیں تاہم مجاملہ ویزا لینے والوں کے قومی شناختی کارڈ نمبر فہرست میں نہیں دیے گئے۔
اراکین نے سوال اٹھایاکہ کیسے پتہ چلے گاکہ جو475 مجاملہ دیے گئے یہ کہاں کے تھے ۔ ہو سکتاہے سارے کے سارے وزیر کے حلقے کے ہوں۔ چیئرپرسن کمیٹی نے کہاکہ میں بتا سکتی ہوں کن کن لوگوں کو مجاملہ ویزہ والوں کو ہوٹلوںمیں وزارت نے ٹھہرایا،کچھ نام جعلی ہیں،مجھے سیدھا سیدھابتادیں ورنہ چھوڑوں گی نہیں۔ علی محمد خان نے تجویز دی کہ ایف آئی اے سے تحقیقات کرائی جائیں کہ جعلی حاجی کون سے تھے۔
علاوہ ازیں سراج خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کامرس اینڈ ٹیکسٹائل نے پاکستان کی برآمدات میںکمی کے حوالے سے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ معاملات کو اتنا پیچیدہ نہ بنائیں کہ لوگ تجارت چھوڑ کر پراپرٹی میںسرمایہ کاری شروع کر دیں،کمیٹی نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی کمرشل قونصلرز کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلو ے نے وزارت ریلو ے کا73ارب رو پے پر مشتمل پی ایس ڈی پی منظورکرلیا،کمیٹی نے رمیش لال کی سر براہی میںپاکستان ریلوے کی زمینوں پرقبضہ کے معاملات کاجائزہ لینے کیلیے ذیلی کمیٹی بنادی۔ دریںاثنا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ نے ٹیچرزکی مستقلی معاملے پروزیر کیڈطارق فضل چوہدری کو طلب کرلیا۔قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوارکے اراکین آج پی اے سی کامرہ کادورہ کریں گے۔