جنوبی افریقی اپیل منظورپسٹوریس کو ایک اور چانس مل گیا
ہیٹ میں ہی باہرہونے والی ٹیم آج400×4 میٹر ریلے فائنل میں شریک ہوگی، جمیکاناکام

دونوں ٹانگوں سے محروم جنوبی افریقی آسکر پسٹوریس کو تاریخی اولمپک سفر کے اختتام سے قبل ایک اور چانس مل گیا، ان کی ملکی ٹیم حیران کن طور پر 400×4 میٹر ریلے کی ہیٹ میں ہی باہر ہوگئی تھی جس سے پسٹوریس کے سفر کو اختتام پذیر قرار دے دیا گیا مگر ان کی ٹیم کامیاب اپیل کے بعد جمعے کو شیڈول 400×4 میٹر ریلے کے فائنل میں پہنچ گئی،
پسٹوریس کے ساتھی آفینٹسے موگاوا سیکنڈ لیگ میں جنوبی افریقہ کو ساتویں سے پانچویں نمبر پر تک پہنچانے کے بعد کینیا کے ونسنٹ کیلو سے ٹکرائو کی وجہ نیچے گر پڑے، ان کے انتظار میں ٹریک پر موجود پسٹوریس مایوسی کے عالم میں سائیڈ پر چلے گئے۔
بعد میں ٹیم مینجمنٹ نے اپیل کردی جس پر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جیوری نے ویڈیو شواہد کا جائزہ لینے کے بعد کینیا کے ایتھلیٹ کیلو کو ٹکرائو کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کینیا کو ڈس کوالیفائیڈکردیا اور ریس مکمل نہ کرنے کے باوجود جنوبی افریقی ایتھلیٹس کو فائنل میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔
دریں اثنا دنیا کے تیز ترین مرد یوسین بولٹ کی جمیکن ٹیم 400×4 ریلے کی ہیٹ میں ہی ناکام ہوگئی، انھوں نے مقابلے سے قبل کہا تھا کہ میری توجہ اس وقت 200 میٹر پر مرکوز ہے، اس کے اور 100×4 میٹر نتائج کے بعد فیصلے کروں گا کہ 400×4 ریلے فائنل میں دوڑوں یا نہیں، مگر ان کو یہ سوچنے کی زحمت ہی نہیں پڑی کیونکہ ان کے ٹیم میٹس ہیٹ میں ہی ناکام ہو گئے۔