میڈل جیتنے پر خواتین ایتھلیٹس مردوں کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ روئیں

میڈل جیتنے پر خواتین ایتھلیٹس مردوں کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ روئیں ، فوٹو اے ایف پی
اولمپکس میں فتح کے بعد اکثر ایتھلیٹس کی آنکھوں سے خوشی کے مارے آنسو رواں ہوجاتے ہیں اور بعض تو باقاعدہ رونا شروع کردیتے ہیں۔ ایک امریکی اخبار نے لندن گیمز میں 129 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہونے کے بعد کی ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد انکشاف کیاکہ تقریب تقسیم اعزازات کے موقع پر 16 فیصد بے اختیار رونے لگے۔
مزید 16 فیصد نے اپنے میڈلز کو دانتوں سے پکڑا یا چوما، 44 فیصد نے پس منظر میں چلنے والا اپنا قومی ترانہ ساتھ پڑھا اور اکثر کی آنکھوں میں آنسو رواں ہوگئے، خواتین ایتھلیٹس مردوں کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ روئیں اور زیادہ تر مرد وہ روئے جو ناکام رہے۔