- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
بھارتی نوجوان اداکاری سیکھنے کیلیے ہمارے ڈرامے دیکھتے ہیں؛ رز کمالی
لاہور: اداکارہ وماڈل رز کمالی نے کہا ہے کہ میرے نزدیک فلم میں کام کرنا بڑی بات نہیں بلکہ ایک اچھی اورمعیاری فلم کرنا بڑی بات ہے۔
اداکارہ رزکمالی نے کہا ہر کوئی اپنے انداز سے کردار کو پرفارم کرنے کے لیے محنت کرتا ہے۔ پرچی سسٹم اور سفارش کے بجائے میرٹ پر کام کیا جائے توایک فنکاراطمینان محسوس کرتا ہے۔ مجھے تعداد نہیں بلکہ معیارکوترجیح دینا پسند ہے۔ یہی وجہ کہ اب تک جوکام کیا وہ تعداد میں انتہائی کم ضرور ہے لیکن بہت معیاری ہے اوروہی میری پہچان بنا ہے۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ رزکمالی نے کہا کہ دیکھا جائے توہمارا ڈرامہ انڈیا میں بے حد مقبول ہے، وہاں کے انسٹی ٹیوٹ میں ایکٹنگ کے طلبا وطالبات کو ہمارے ڈرامے دکھائے جاتے ہیں۔ اسٹار پلس کی وجہ سے ہمارا ڈرامہ کہیں گم ہوگیا تھا، مگر تین چار سالوں کے دوران ہماری ڈرامہ انڈسٹری نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے جہاں جدت آئی وہیں پر ڈرامہ کا فارمیٹ بھی تبدیل ہوا ہے۔ اس کو ٹی وی ناظرین پسند بھی کر رہے ہیں، مگر اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلم کی کہانی اورموضوعات کومزید بہتربنانے کی ہے۔
بھارتی فلموں اورڈراموں نے ابھی تک شائقین کی بڑی تعداد کواپنا گرویدہ بنا رکھا ہے لیکن بہت جلد پاکستانی عوام دوبارہ سے اپنے ڈراموں اورفلموں کی جانب واپس لوٹے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن حکومت کی سپورٹ اس وقت بے حد ضروری ہے۔ نوجوان فلم میکر وسائل کی بے پناہ کمی کے باوجود اچھی اورمعیاری فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں۔ ایسے میں اگرحکومت کی سپورٹ بھی ان کے ساتھ ہوتونتائج بہت الگ ہونگے۔ میں سمجھتی ہوں کہ اس وقت پاکستانی ڈرامہ توبہت شاندارانداز سے آگے جارہا ہے، اس لیے ہمیں فلم کے شعبے پرخاص توجہ دینی ہے، تاکہ ہمارے ملک سے غیرملکی فلموں کے بجائے صرف اپنی ہی فلمیں نمائش کیلیے پیش کی جاسکیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔