اورنگی ٹاؤن منشیات سپلائی کرنیوالے میاں بیوی گرفتار چرس برآمد
ملزم منظور پولیس سے بچنے کیلیے فائزہ کے ہمراہ منشیات سپلائی کرتا تھا، ملیر سے بھی 2 منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے
رفاع عام سوسائٹی سے گرفتار ملزمان سے 4 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد، رینجرز نے مختلف علاقوں سے 5 ملزمان پکڑے فوٹو: فائل
پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں سے میاں بیوی منشیات فروش سمیت 24 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ پولیس اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں موٹر سائیکل سوار منظور حسین کی تلاشی کے دوران آدھا کلو سے زائد چرس برآمد کرلی جبکہ اس کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار اہلیہ فائزہ کے سامان کی تلاش کے دوران بھی ڈیڑھ پاؤ سے زائد چرس برآمد ہونے پر پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم منظور حسین پولیس سے بچنے کیلیے بیوی کو اپنے ہمراہ لے جا کر منشیات سپلائی کرتا تھا ، الفلاح پولیس نے رفاع عام سوسائٹی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 4 ملزمان حمزہ، اسد، نقاش علی اور عبدالجبار کو گرفتار کر کے 3 ٹی ٹی پستول ، 9 گولیاں اور بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل برآمد ہوئی جس کی تصدیق کرانے پر انکشاف ہو کہ مذکورہ موٹر سائیکل گلشن اقبال کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔
پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر مزید 3 مسروقہ موٹر سائیکلوں کو بھی برآمد کرلیا ، ملزمان اسٹریٹ کی وارداتوں کیلیے موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے اور بعدازاں ان کے پارٹس نکال کر فروخت کرنے میں بھی ملوث بتائے جاتے ہیں، ملیر سٹی پولیس نے 2 منشیات فروشوں 2 نذیر احمد اور جلیل احمد کو گرفتار کر کے 2 کلو چرس برآمد کرلی ، گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان شہریار علی اور اویس کو گرفتار کر کے اسلحہ ، گولیاں اور شریف آباد سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا، جوہر آباد پولیس نے ایک ثاقب، لیاقت آباد پولیس نے ملزم طارق حسین، سپر مارکیٹ پولیس نے ملزم ریحان حسین، پاک کالونی پولیس نے 3 ملزمان عنایت، عمیر اور وقار کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔
حیدری پولیس نے سلمان اور ڈاکس پولیس نے محمدی کالونی سے منشیات آصف کو گرفتار کر کے اسلحہ، گولیاں، منشیات، نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کرلیا، دریں اثنا رینجرز سندھ نے عوامی کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ملزمان عمران خان عرف پولیس اور محمد جبران کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور وہ بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں دوسری کارروائی میں رینجرز نے سرجانی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان محمد زمان عرف عمران افغانی، شہزاد علی عرف باچا محمد اور افتخار عرف جانو کو گرفتار کرلیا جو کہ ملزمان اسٹریٹ کرائمز سمیت جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔