یوتھ اولمپکس کوالیفائرز جونیئر ہاکی کیمپ کیلیے 51 پلیئرز کا اعلان
یکم اپریل سے اسلام آباد میں تیاریوں کا آغاز، کامران اشرف ہیڈ کوچ ہوں گے

تھائی لینڈ میں شیڈول یوتھ اولمپکس کوالیفائرزکے لیے قومی جونیئرہاکی ٹیم کے کیمپ کیلیے 51 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا کیمپ یکم اپریل سے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شیڈول ہے کامران اشرف ہیڈ کوچ ہونگے۔
پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب کھلاڑیوں میں وقار یونس، رضوان علی، ریحان بٹ، معین شکیل، عدیل لطیف، جنید منظور، شاہ زیب خان، غضنفر علی، افراز حکیم، عمیر ستار، نوید عالم، عادل راؤ، امجد علی، اویس ارشد، رانا وحید، احمد ندیم، محمد الیاس، وقار علی، ذاکر اللہ، محمد ابراہیم، وقاص احمد، سلمان شوکت، جنید رسول، محب اللہ، علی رضا، اویس رشید، امجد رحمن، مرتضیٰ یعقوب، ذوالقرنین، حماد انجم، ابوذر، عمر بلال، رومان خان، اکمل حسین، زین اعجاز، خیراللہ، عبداللہ شاہد، ابرار احمد، علی حمزہ، محمد یاسر، فیضان علوی، محمد معظم، زین العابدین، دائود نیاز، حمزہ سہیل، زبیر سلیم، عبدالرحمن، محسن خان، آصف حنیف، محمد ساجد اور ارباز احمد شامل ہیں۔
یوتھ اولمپکس کوالیفائرز 25 اپریل سے29 اپریل تک تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں قومی ٹیم رواں برس ارجنٹائن میں یکم اکتوبر میں شیڈول تیسرے یوتھ اولمپکس میں شریک ہو گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹورنامنٹ فائیو اے سائیڈ ہوگا، ایونٹ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے پی ایچ ایف نے شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں فائیو اے سائیڈ ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے منیجرقمرابراہیم کے مطابق ٹورنامنٹ سے نہ صرف کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری آئے گی بلکہ انھیں میگا ایونٹ کی تیاریوں کا بھی بھرپورموقع میسر آئیگا۔