نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ نیوی نے جیت لی
پاک آرمی کا دوسرانمبر، ریئر ایڈمرل اطہر مختار نے فاتح پلیئرز میں انعامات تقسیم کیے
پاک آرمی کا دوسرانمبر، ریئر ایڈمرل اطہر مختار نے فاتح پلیئرز میں انعامات تقسیم کیے فوٹو: سوشل میڈیا
پاک بحریہ نے25 ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ جیت لی آرمی نے دوسری پوزیشن حاصل کی پاکستان نیوی کی شوٹنگ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 45 میڈلز حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کی۔
چیمپئن شپ کی اختتامی اور تقسیم انعاما ت کی تقریب منگل کوپاکستان نیوی شوٹنگ رینج کارساز میں منعقد ہوئی، اس موقع پرکمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار مہمان خصوصی رہے۔ انھوں نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، پاکستان نیوی کے غفران عادل رائفل ایونٹ میں سر فہرست رہے اور ایونٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، اس موقع پرمہمانِ خصوصی نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ ایک کھیل کے طو ر پر مسلح افواج کے علاوہ قومی سطح پر بھی نمایاں حیثیت حاصل کر رہا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ شوٹنگ کے مقابلوں میں مسلح افواج کے کھلاڑیوں کے علاوہ ہمارے نوجوان ملک کا نام روشن کرنے کیلیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، ہمارے نو جوان بہترین شوٹر بننے کی اعلیٰ صلاحیت اور استعداد رکھتے ہیں، اس طرح کے مقابلے نوجوان شوٹرز کو نہ صرف اپنی اہلیت کے اظہار کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ انھیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوانے کیلیے متحرک بھی کرتے ہیں، تقریب سے پاکستان رائفل شوٹنگ فیڈریشن کے رضی احمد نے بھی خطاب کیا۔
چیمپئن شپ کے سات روزہ مقابلوں میں آرمی، نیوی، ایئر فورس، پنجاب، سندھ، واپڈا، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن اورخیبر پختونخوا کی ٹیموں نے حصہ لیا، دوسری پوزیشن پانے والی پاک آرمی کے میڈلز کی مجموعی تعداد 39 رہی، جن میں 12گولڈ، 17 سلور اور 10 برانز میڈلز شامل رہے، پی اے ایف 8 میڈلز کیساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہوئی جن میں 2گولڈ اور 6 برانز میڈلز شامل رہے، پنجاب ایک طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت کر چوتھے نمبر پر رہا، سندھ کی ٹیم 2 چاندی کے تمغے جیت کر پانچویں نمبر پر رہی، پاکستان واپڈا 2 سلور اور 6 برانز میڈلز قبضے میں کرکے چھٹی پوزیشن پانے میں کامیاب رہا،ایف آر اے کو ایک برانز میڈل کیساتھ ساتویں پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑاجبکہ آخری آٹھویں پوزیشن پر رہنے والی خیبر پختونخوا کی ٹیم کو خالی ہاتھ گھر لوٹنا پڑا۔