ٹھٹھہپی پی رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

جام بجار نے بھی شمولیت کا اعلان کر دیا،پی پی اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

ٹھھٹہ کے پی پی رہنما اور روحانی پیشوا سید غلام رحمانی جیلانی اور سید زین جیلانی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کر دیا۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ میںشمولیت کے بعد ن لیگ کی پوزیشن مضبوط ہوگئی۔جام بجار خان نے بھی ن لیگ میں ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کرلی۔


تفصیلات کے مطابق ٹھھٹہ کے پی پی رہنما اور روحانی پیشوا سید غلام رحمانی جیلانی اور سید زین جیلانی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کر دیا۔ انھوں نے مکلی جیلانی ہائوس میں مسلم لیگ سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ اور ماروی میمن سے ملاقات کے بعد ہزاروں مریدوںسمیت شمولیت کا اعلان کی۔

دوسری طرف گھارو میں جام بجار خان نے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔جس کے باعث 11مئی کو ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
Load Next Story