شدید گرمی میں شہری بلا ضرورت باہر نہ نکلیں ماہرین

بچوں کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے دیں، پانی کا استعمال رکھیں، سرڈھانپ کر باہر نکلیں، ماہرین صحت

سول اسپتال میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کیاجارہا ہے، ڈاکٹر ایم توفیق کی بات چیت۔ فوٹو : فائل

ماہرین صحت نے کہا ہے کہ کراچی میں گرم موسم شروع ہوگیا تاہم تپتی دھوپ میں بچوں کو باہر نہ نکلنے دیں۔

ماہرین صحت نے بتایا ہے کہ پانی کا مسلسل استعمال رکھیں ، گرمی میں جسم سے پسینے خارج ہونے سے جسم کے نمکیات بھی ضائع ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے نقاہت، کمزوری، سردرد، چکر آنا شامل ہوتا جبکہ قے بھی محسوس ہونے لگتی ہے۔


یہ علامات ظاہر ہوتے ہی متاثرہ افراد کو ٹھنڈی جگہ منتقل کریں اور فوری جوس اور پانی پلاتے رہیں، شدید گرم موسم میں بلند فشار خون میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ وہ افراد کو گرم موسم میں پانی کا کم استعمال کرتے ہیں انھیں ہیٹ اسٹروک بھی ہو سکتا ہے۔

ادھر روتھ فاؤسول اسپتال کراچی کے سربراہ ڈاکٹر ایم توفیق نے بتایا کہ ممکنہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر سول اسپتال کے شعبہ حادثات میں ہیٹ اسٹروک مرکز قائم کیا جا رہا ہے، انھوں نے بتایا کہ اس موسم میں باسی کھانے سے ہیضہ کی شکایت ہوجاتی ہے، بازار کے باسی اشیا، ٹھیلوں پر فروخت ہونے والے غیر معیاری شربت کے استعمال سے اجتناب کریں ، اس موسم میں ہلکے کھانے کھائیں، سبزی، لیمن اور دہی کا ستعمال مفید ہوتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے دیں ، سر کوڈھانپ کر باہر نکلا جائے، پسینے خارج ہونے کی صورت میں مسلسل پانی کا استعمال رکھیں۔
Load Next Story