دوسرے ٹیسٹ کے دوران نیوزی لینڈ کا وقت 1 گھنٹہ پیچھے ہوجائے گا

میچ کے دوران ہی کھیل ابتدائی 2 دن کی بانسبت تیسرے دن جلد شروع ہوگا۔

میچ کے دوران ہی کھیل ابتدائی 2 دن کی بانسبت تیسرے دن جلد شروع ہوگا۔ فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ کے دوران ہی نیوزی لینڈ کا وقت ایک گھنٹہ پیچھے کردیا جائے گا۔


کرائسٹ چرچ میں میچ جمعے کو شروع ہونا ہے جبکہ اوقات میں تبدیلی اتوار کو ہوگی، اس طرح میچ کے دوران ہی کھیل ابتدائی 2 دن کی بانسبت تیسرے دن جلد شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم کو اپنا وطن چھوڑے ہوئے 150 دن ہوگئے ہیں، پہلے اس نے آسٹریلیا میں مکمل سیریز کھیلی اور اب نیوزی لینڈ میں مصروف ہے۔
Load Next Story