چیئرمین سینیٹ کے بارے میں بیان پر پی پی کا وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ
وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کے دوبارہ انتخابات کاغیرآئینی مطالبہ کرکے پارلیمنٹ کی بیحرمتی کی، معافی مانگناہوگی، متن
بیان چھوٹی بات نہیں، ایک طرف ووٹ کے تقدس کی بات دوسری طرف خوددھجیاں بکھیرتے ہیں، شیری رحمن۔ فوٹو: آئی این پی
پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے متنازعہ بیان کیخلاف تحریک استحقاق لانے کاحتمی فیصلہ کرلیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے الزام لگایاتھاکہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ کوخریداگیااورایسے اقدام سے ملک کی عزت نہیں ہوتی اورنہ ہی اس طرح کے انتخابات کی کوئی عزت ہوتی ہے۔
تحریک استحقاق کے متن کے مطابق صادق سنجرانی اس وقت چیئرمین سینیٹ ہیں اورچیئرمین سینیٹ کے دوبارہ انتخاب کامطالبہ آئین کے خلاف ہے جس پروزیراعظم کومعافی مانگنی چاہیے، شاہدخاقان نے معافی نہ مانگی تو دونوں ایوانوں میں پوری قوت کیساتھ بھرپوراحتجاج کیاجائے گا۔
پیپلزپارٹی کی رہنمااورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرسینیٹر شیری رحمان نے گفتگوکرتے ہوئے کہا پارٹی وزیراعظم کے بیان کیخلاف بھرپوراحتجاج کریگی، ان کے بیان سے پورے ایوان کا تقدس مجرو ع ہوا، حکمراں جماعت کے رہنما ہر وقت ووٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ خود اس طرح کے بیان دے کر دھجیاں اڑاتے ہیں۔
شیری رحمان نے کہاوزیراعظم کے بیان سے پارلیمنٹ کی بے حرمتی ہوئی ہے۔ نوازشریف کامیموگیٹ سے متعلق اعتراف پر ردعمل دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہاسابق وزیراعظم ہمیشہ بات کرتے ہیں لیکن اس ادارے کانام نہیں لیتے۔ وزیراعظم کا بیان کوئی چھوٹی بات نہیں انھوں نے جوکہاوہ جھوٹ نہیں بلکہ ساری قوم نے سناہے۔