پرویز مشرف کا آنے سے انکار آئین شکنی کیس کی سماعت آج ہوگی
عدالت کی جانب سے سابق صدر کی واپسی کے حوالے سے کوئی حکم جاری کرنے کا امکان۔
عدالت کی جانب سے سابق صدر کی واپسی کے حوالے سے کوئی حکم جاری کرنے کا امکان۔ فوٹو: فائل
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کیخلاف آئین شکنی کیس پر سننے والی خصوصی عدالت آج جمعرات کو سماعت کرے گی۔
وزارت داخلہ کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کے باوجودپرویز مشرف کی طرف سے واپسی سے انکارکیا گیا ہے جب کہ امکان ہے کہ عدالت پرویز مشرف کی واپسی کے حوالے سے کوئی حکم جاری کریگی۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی اوربلوچستان ہائیکورٹ کی جج جسٹس طاہرہ صفدر پر مشتمل 3رکنی عدالت مقدمہ کی سماعت کریگی۔
دریں اثنا وفاق کی جانب سے نامزد پراسیکیوٹر اکرم شیخ عدالت کو ملزم کیخلاف یکطرفہ کارروائی کرنیکی استدعا کریں گے۔
ادھر قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف یا ان کے وکیل کی طرف سے اس طرح کے جواز وطن واپس نہ آنے کے بہانے ہیں، وہ کسی صورت واپس نہیں آئیں گے۔