اچھی موسیقی ڈر اور خوف کو ختم کرسکتی ہے فریحہ پرویز
خراب صورتحال کے باوجود فنکار تفریح فراہم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، فریحہ پرویز
خراب صورتحال کے باوجود فنکار تفریح فراہم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، فریحہ پرویز فوٹو : فائل
ملک کی معروف گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا کہ فنکاروں نے ہر مشکل دور میں اپنا کردار ادا کیا ہے فنکاروں کی خواہش ہوتی ہے وہ عوام کو ایک اچھی تفریح فراہم کریں تاکہ وہ ذہنی سکون حاصل کرسکیں۔
آج جب کہ ملک میں امن امان کی حالت تسلی بخش نہیں خوف اور دہشت سے لوگ سہمے ہوئے ہیں، ان حالات میں لوگ اچھی موسیقی سننا چاہتے ہیں کراچی میں خاص طورسے جب بھی موسیقی کو کوئی بھی اچھا پروگرام ہوتا ہے لوگ اس میںبہت بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں اور فنکاروں کی زبردست پزیرائی کرتے ہیں۔ یہ بات انھوں نے گزشتہ دنوں کراچی میں نجی چینل کی تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا عوام خوف اور دہشت سے نکلنا چاہتے ہیں۔
ان کی خواہش ہے کہ وہ نا صرف اچھی موسیقی سنیں بلکہ ایسے پروگراموں بھی شرکت کریں جو ان کو ذہنی سکون پہنچا سکے، ان حالات میں فنکاروں کا بھی کردار بہت اہم ہے کیونکہ فنکاروں سے لوگ محبت کرتے ہیں اور ان کی بات کو بہت دلچسپی سے سنتے بھی ہیں، ملک میں امن امان کی صورت حال کو بہتر بنانے میں فنکاروں کا کردار سب سے اہم ہے انھیں اپنی ذمے داری پوری کرنا چاہیے۔