سنی تحریک ملک میں فلاحی ریاست کا قیام چاہتی ہے ثروت اعجاز قادری

پاکستان سنی تحریک کے کارکنان دو قومی نظریے کے تحفظ کیلیے جانوں کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرینگے

فوٹو ایکسپریس

سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک ملک میں فلاحی ریاست کا قیام چاہتی ہے، بدقسمتی ہے کہ ہمارے حکمراں اب تک قوم کو یکجا نہیں کرسکے، آج ہمیں پہلے سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے۔


پاکستان سنی تحریک کے کارکنان دو قومی نظریے کے تحفظ کیلیے جانوں کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرینگے، ہمارے اکابرین نے آزادی پاکستان کیلیے22 لاکھ جانوں کے نذرانے دیے، استحکام پاکستان کیلیے ضروری ہے کہ ملک سے کرپشن، دہشتگردی، بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنت پر مدینہ منورہ سے سیکٹر کنوینرز کے اجلاس سے ٹیلفونک خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ اداروں سے ٹکرائو کسی کے مفاد میں نہیں، پارلیمنٹ آئین سازی کرنے کی مجاز ہے اور آئین کی تشریح سپریم کورٹ کا حق ہے۔
Load Next Story