بھارت کی صنعتی پیداوارجون میں18فیصد سکڑ گئی

مینوفیکچرنگ سیکٹر3.2اور کیپٹل گڈز کی پیداوارمیں 27.9فیصد کمی ہوئی

مینوفیکچرنگ سیکٹر3.2اور کیپٹل گڈز کی پیداوارمیں 27.9فیصد کمی ہوئی

بھارت کی صنعتی پیداوار میں جون کے دوران خلاف توقع 1.8 فیصد کمی واقع ہوئی جس کی بڑی وجہ پیداواری شعبے کا سکڑنا بتائی جاتی ہے۔ مارکیٹس نے صنعتی پیداوار میں 1 فیصد نمو کی پیش گوئی کی تھی۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مینوفیکچرنگ سیکٹر کی پیداوار میں 3.2 فیصد کمی واقع ہوئی، کیپٹل گڈز آئوٹ پٹ میں 27.9 فیصد کمی ہوئی۔ بھارتی فیکٹریوں، کانوں اور یوٹیلٹیز کی پیداوار میں گزشتہ 4ماہ میں یہ تیسری کمی ہے۔


کریڈٹ سوئس اکنامسٹ رابرٹ پرائیر ونڈیسفورڈے نے صنعتی ڈیٹا کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مرکزی بینک پر سود کی شرح میں کٹوتی کیلیے دبائو میں اضافہ ہوگا، رواں ماہ کے اختتام پر سہ ماہی معاشی اعدادوشمار جاری کیے جائیں گے مگر اشارے حوصلہ افزا نہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی معیشت نے گزشتہ ماہ میں صرف 5.3 فیصد کی شرح سے ترقی کی تھی۔

کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے ڈائریکٹر جنرل چندرجیت بنرجی کے مطابق صورتحال صنعت کو مزید تنزلی سے بچانے کیلیے ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی) اور حکومت دونوں سے ہنگامی پالیسی اقدامات کی متقاضی ہے۔
Load Next Story