گوگل اور فیس بک آپ کے متعلق کیا جانتے ہیں؟

کیلی فورنیا: دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل اور سماجی رابطے کی مشہور ترین ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا محفوظ رکھنے کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آگئیں۔

فیس بک کے ڈیٹا چوری کے اب تک کے سب سے بڑے اسکینڈل کے بعد سے صارفین کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے تحفظات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں متعدد نامور شخصیات کی جانب سے فیس بک سے اپنے اکاؤںٹس کو مکمل طور پر ختم کرنے کے اعلانات سامنے آرہے ہیں جس کے بعد فیس بک انتظامیہ نے پرائیویسی سیٹنگز کو مزید سخت کرنے اور صارفین کےلیے آسانیاں پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی جانب سے پرائیویسی سیٹنگز کو مزید سخت کرنے کے باوجود آپ کا ڈیٹا کتنا محفوظ ہے؟ ہم آپ کو بتائیں گے کہ فیس بک اور گوگل اپنے صارفین کے بارے میں کتنا کچھ جانتے ہیں اور تمام تر سیکیورٹی کے باوجود کون سا ڈیٹا چھپایا جاسکتا ہے جب کہ ہم یہ بھی دیکھیں گے یہ دو بڑے نیٹ ورک کس طرح صارفین کا ڈیٹا اپنے پاس محفوظ رکھتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فیس بک پرائیوسی سیٹنگز میں بڑی تبدیلیاں

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ صارفین کا ڈیٹا استعمال ہونے پر فیس بک نے معافی مانگ لی

واضح رہے کہ فیس بک کی جانب سے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران تحقیقی کمپنی کیمبرج اینالیٹیکا کو 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا فراہم کرنے کا اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا جس سے فیس بک کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔