پرنسپل کی خاتون ٹیچر سے بدسلوکی پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

5رکنی ٹیم 7روزمیں ڈائریکٹرجنرل کالجز کورپورٹ پیش کرے گی،نوٹیفکیشن جاری

5رکنی ٹیم 7روزمیں ڈائریکٹرجنرل کالجز کورپورٹ پیش کرے گی،نوٹیفکیشن جاری. فوٹو: فائل

KARACHI:
صوبائی محکمہ تعلیم نے جامعہ ملیہ گورنمنٹ بوائز کالج میں پرنسپل کی جانب سے خاتون ٹیچرکے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے واقعہ کانوٹس لے لیا ہے اور اس سلسلے میں سینئر پروفیسرز اور افسران پرمشتمل ایک 5رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو تحقیق کرکے رپورٹ7 روز میں پیش کرے گی۔

ڈائریکٹرجنرل کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹرناصرانصار نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،تحقیقی کمیٹی کاکنوینرایس ایم گورنمنٹ سائنس کالج کے پروفیسرڈاکٹرعشرت میاں کوبنایاگیاہے،کمیٹی کے دیگراراکین غلام محمد پٹھان،ڈاکٹرفیض محمد،پروفیسرمحسنہ فاروق اوربلقیس النسا شامل ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقی کمیٹی7روزمیں اپنی رپورٹ ڈائریکٹرجنرل کالجز کوپیش کرے گی جس کی بنیاد پرکارروائی کی جاسکے گی۔




واضح رہے کہ جامعہ ملیہ گورنمنٹ کالج میں پرنسپل پروفیسرمیربحرکی جانب سے مبینہ طورپرخاتون ٹیچرپروفیسرعذراجعفری کے ساتھ بدسلوکی کاواقعہ سامنے آیاتھااورمتعلقہ خاتون پروفیسرکی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ تحریری درخواست متعلقہ حکام کودی گئی تھی جس کے بعد سندھ پروفیسراینڈ لیکچررایسوسی ایشن (سپلا) کراچی ریجن کے صدرپروفیسرافتخاراعظمی ،پروفیسرڈاکٹرمحمد ارشد ودیگر عہدیداروں جبکہ سندھ ٹیچرزفورم کی جانب سے معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے محکمہ تعلیم سے اس کی تحقیقات کرانے کامطالبہ کیاگیاتھا۔
Load Next Story