پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح فنکاروں کی شرکت
فلم ’’ کیک‘‘ کا پریمیئر بھی ہوا، امید ہے یہ فلم لوگوں کو پسند آئے گی، فنکار
فلم ’’ کیک‘‘ کا پریمیئر بھی ہوا، امید ہے یہ فلم لوگوں کو پسند آئے گی، فنکار۔ فوٹو : فائل
پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح کراچی کے نجی سینما میں رنگا رنگ فلم کیک کے پریمیئر سے کیا گیا تاہم فلم 30 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔
فلم کے پریمیئر میں کاسٹ سمیت دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی اور پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کو خوب سراہہ ساتھ ہی فلم کیک کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے اچھی فلم قرار دیا، فلم کیک کی کاسٹ میں آمنہ شیخ، عدنان ملک ،صنم سعید، انوشے اشرف، محمد احمید اور دیگر شامل ہے۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے فلم کی کاسٹ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ یہ فلم لوگوں کو پسند آئے گی، فلم کی کہانی ایک گھرانے کے گرد گھومتی ہے جہاں لڑائیاں تو ہے لیکن محبت بھی بھرپور ہے۔
فلم کے ڈائریکٹرعاصم عباسی کا کہنا ہے کہ فلم کو بہت محنت کے ساتھ عکس بند کیا گیا ہے جس میں ہر کردار نے بہت محنت کی ہے۔
فلم کے پروڈیوسر سید ذولفقار بخاری کا کہنا تھا کہ فلم کیک کو پاکستان کے مختلف شہروں میں ہی عکس بند کیا گیا ہے اور خوبصورت مقامات دکھانے کی کوشش کی گئی ہے جس سے پاکستان کی خوبصورتی فلم بینوں کو نمایاں نظر آ سکے گی جبکہ فلم کو فیصل قریشی، سائرہ شہروز، شہریار، عائشہ عمر، مومل شیخ، دیپک پروانی اور دیگر اداکاروں کی جانب سے خوب داد ملی۔