انٹربینک میں ڈالر94 روپے کی حد سے نیچے گرگیا

ترسیلات زرمیں اضافے کی وجہ سے ڈالر کی قدر کم ہو کر93روپے97 پیسے ہو گئی

ترسیلات زرمیں اضافے کی وجہ سے ڈالر کی قدر کم ہو کر93روپے97 پیسے ہو گئی

بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافے کے رحجان نے پاکستانی روپے کی قدر کو مزید تنزلی سے بچالیا ہے اور جمعرات کوانٹربینک کی سطح پر امریکی ڈالر کی قدر94 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگئی۔


منی ایکس چینج کمپنیوں کے نمائندوں کے مطابق سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی جانب سے عیدالفطر کی ضروریات کو پورا کرنے اور ماہ صیام کے دوران زکوۃ کی ادائیگیوں کیلیے اپنے خاندانوں کو عام مہینوں کی نسبت زیادہ مالیت کی ترسیلات بھیجے جانے کے باعث پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہوتی جارہی ہے،

یہی وجہ ہے کہ جمعرات کو انٹربینک کی سطح پرامریکی ڈالر کی قدر گھٹ کر93.97 روپے کی سطح تک پہنچ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر94.30 روپے کی سطح پر برقرار رہی ہے، اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کے درمیان33 پیسے کا فرق رہ گیا ہے۔
Load Next Story