ٹیکسٹائل ایشیا میں 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے 63 معاہدے
ایمبرائیڈری،ڈیجیٹل پرنٹنگ،میٹالک یارن، فیبرک، کمبل، بٹنز، لیس اوردیگرمصنوعات شامل۔
باہمی تجارت کومزید فروغ دینگے،لی یانگ۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
19ویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش میں24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کے63 مختلف کاروباری معاہدے طے پاگئے ہیں۔ جب کہ نمائش کے دوران چین کے ساتھ 15 کروڑ ڈالرمالیت کے معاہدے کیے گئے۔
ای کامرس گیٹ وہے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے بتایا کہ ٹیکسٹائل ایشیا نمائش کے انعقاد سے ہوٹل انڈسٹری کو بھی فروغ ملا، رواں ہفتے شہر کے تمام فائیو اسٹار ہوٹلوں کے تمام کمرے بک رہے۔ نمائش میں ٹیکسٹائل شعبے سے ایمبرائڈری، ڈیجیٹل پرنٹنگ، میٹالک یارن، فیبرک، کمبل، بٹنز، لیس اور دیگر منصوعات کے معاہدے کیے گئے۔ گزشتہ سال باہمی معاہدوں کی مجموعی مالیت 15 کروڑ ڈالر تھی۔
چین کے صوبہ زی جیانگ کی ڈائریکٹر کامرس لی یانگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو مزید فروغ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دوستی پر جینی عوام کو فخر ہے۔
لی یانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی وسعت کیلیے آئندہ سال کے دوران دگنے معاہدے کریں گے۔ زی جیانگ صوبے کی معیشت ایک ٹریلین ڈالر ہے۔ پہلی بار زی جیاگ سے 150 کمپنیوں نے اس نمائش میں شرکت کی۔ نمائش میں 450 سے زائد کمپنیوں کی 650 مصنوعات کے 800 اسٹالز لگائے گئے۔