زرمبادلہ ذخائر 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمی سے 11 ارب 77 کروڑ رہ گئے

کمرشل بینکوں کے پاس 6ارب 17کروڑ 23لاکھ ڈالرکے ذخائر موجود ہیں۔

کمرشل بینکوں کے پاس 6ارب 17کروڑ 23لاکھ ڈالرکے ذخائر موجود ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 18ارب ڈالر کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 22 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 17ارب 94کروڑ 84لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 16کروڑ 80لاکھ ڈالر مزید کم ہوگئے۔


زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11ارب 77کروڑ 60لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ 22 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 16کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرضوں اور آفیشل ادائیگیوں میں ادا کیے گئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس 6ارب 17کروڑ 23لاکھ ڈالرکے ذخائر موجود ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت میں 13کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ 16مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18ارب 7کروڑ 90لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔
Load Next Story