3 چھکوں کا دباؤ نہیں ویسٹ انڈیز کیخلاف اچھا کھیل پیش کروں گا حسن علی

وکٹ حاصل کرنے پر خوشیاں منانے کا میرا اپنا انداز ہے، پیسر

وکٹ حاصل کرنے پر خوشیاں منانے کا میرا اپنا انداز ہے، حسن علی۔ فوٹو: فائل

فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل میں تین چھکے لگنے پر دباؤ کا شکار نہیں، ویسٹ انڈیز کیخلاف اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ لیگ سے مزید اچھے کھلاڑی سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کرکٹ واپس آنے لگی، جو غیر ملکی ابھی نہیں آ رہے وہ بھی جلد آئیں گے، انھوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اچھی ہے، اسے آسان نہیں سمجھیں گے۔


حسن علی نے کہا کہ وکٹ حاصل کرنے پر خوشیاں منانے کا میرا اپنا انداز ہے، میں کوئی ڈانسر نہیں ہوں، دھیان کھیل پر ہی ہوتا ہے۔

پیسر نے کہا کہ ہماری ٹیم فیملی کی مانند ہے، میں نے اپنے رویے پر اظہار تاسف کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد سے معافی بھی مانگی تھی۔

ایک سوال پر حسن علی نے کہا کہ بال ٹیمپرنگ مجھے نہیں آتی نہ ہی سیکھی ہے۔
Load Next Story