کینسر کی مریض بن کر چندہ بٹورنے والی آسٹریلوی خاتون کرکٹر پکڑی گئیں

35 سالہ میلیسا کوئین پر فراڈ کا چارج عائد کیاگیا ہے۔

35 سالہ میلیسا کوئین پر فراڈ کا چارج عائد کیاگیا ہے۔ فوٹو : فائل

خود کو کینسر کا مریض بتاکر چندہ بٹورنے والی آسٹریلوی خاتون کرکٹر پکڑی گئیں۔


سال 2014 میں آسٹریلوی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک ایسے کینسر میں مبتلا ہیں جس کا علاج بیرون ملک ہوگا،اس پر مختلف تنظیموں اور کرکٹ نیوساؤتھ ویلز کی جانب سے 45 ہزار ڈالر کے فنڈز جمع کرکے انھیں دیے گئے۔ اگلے برس انھوں نے ایک اور قسم کے کینسر میں مبتلا ہونے کا دعویٰ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ 35 سالہ میلیسا کوئین پر فراڈ کا چارج عائد کیاگیا ہے۔

عدالت نے انھیں مشروط طور پر ضمانت پر چھوڑ دیا تاہم ہر حالت میں 18 اپریل کو انھیں پیش ہونا ہوگا۔
Load Next Story