وزیراعظم کا بی آئی ایس پی انڈومنٹ فنڈ کے لیے ایک ارب کا اعلان
تعلیم کے فروغ کے لیے ہرممکن اقدام اٹھانے کیلیے پرعزم ہیں، شاہدخاقان کا خطاب
تعلیم کے فروغ کے لیے ہرممکن اقدام اٹھانے کیلیے پرعزم ہیں، شاہدخاقان کا خطاب۔ فوٹو:فائل
KARACHI:
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بی آئی ایس پی انڈومنٹ فنڈ کے لیے ایک ارب کا اعلان کر دیا۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ہیڈ کوارٹر میں بی آئی ایس پی گریجویشن پروگرام اور بی آئی ایس پی انڈومنٹ فنڈ کے اجراء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انڈومنٹ فنڈ کے لیے ایک ارب روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں ہمارے دور میں50 فیصد اضافہ ہوا ہے اورآئندہ بجٹ میں اس کو مزید بڑھائیں گے، یہ غریبوں کے لیی سماجی تحفظ کا اہم پروگرام ہے، توقع ہے کہ نئی حکومت بھی اس پروگرام کو جاری رکھے گی۔

قبل ازیں وزیراعظم نے ان پروگراموں کی تختی کی نقاب کشائی کی۔