افواہوں کے باعث بھونچال ڈالر 11650 روپے کا ہوگیا

پاکستان کو30 جون تک3.6ارب ڈالرکی بیرونی ادائیگیاںکرنی ہیں، سربراہ فاریکس ایسوسی ایشن

پاکستان کو30 جون تک3.6ارب ڈالرکی بیرونی ادائیگیاںکرنی ہیں، سربراہ فاریکس ایسوسی ایشن۔ فوٹو: سوشل میڈیا

حکومت کی جانب سے پاکستانی روپے کی قدر کوآزاد رکھنے کی خبروں کے باعث مزید ڈی ویلیوایشن کے خدشات نے 9 روزہ وقفے کے بعداوپن مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کی نسبت امریکی ڈالرمیں مزید30 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے کاروبار کے اختتام پرڈالر کی قدر بڑھ کر116.50 روپے کی سطح پر آگئی۔


فاریکس ایسوسی ایشن کے صدرملک بوستان نے ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستان کو30 جون2018 تک 3.6 ارب ڈالرکی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں جس کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائرپر دباؤ بڑھنے کے خدشات ہیں۔

گزشتہ روز کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ میں 50 فیصد تک اضافہ ہوگیا تھالیکن مارکیٹ میں طلب کے مطابق ڈالر کی رسد نہیں تھی۔
Load Next Story