’’سیدھی کھڑی ہو‘‘ ایکسرے ٹیکنیشن نے مکا مار کر بچی مار دی
بہاولپور نجی اسپتال آنے والی سونیا بیماری سے سیدھی کھڑی نہیں ہو سکتی تھی، ٹیکنیشن کو غصہ آ گیا
ٹیکنیشن نے مجھے بھی مکا مارا، بچی کے والد رفیق کا الزام، احتجاج پر پولیس اور اے سی موقع پر پہنچ گئے۔ فوٹو: فائل
نجی اسپتال کے ایکسرے ٹیکنیشن کے مبینہ تشدد سے 9 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔
نجی اسپتال میں ایکسرے کیلیے آنے والی بچی بیماری کے باعث سیدھی کھڑی نہیں ہو سکتی تھی جسے دیکھ کر ٹیکنیشن کو غصہ آ گیا اور اس نے بچی کی کمر پر مکا مار دیا، مکا لگنے سے 9 سالہ سونیا موقع پر دم توڑ گئی۔
سونیا کے والد رفیق نے الزام لگایا ہے کہ ٹیکنیشن نے مجھے بھی مکا مارا اور کہا کہ بچی کو سیدھی طرح پکڑو، بچی کے والد کے احتجاج پر پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر موقع پر پہنچ گئے اور کارروائی شروع کر دی۔