بھارتی میڈیامسلم دشمن پالیسیوں پر گامزن ہےجسٹسرکاٹجو
میڈیاکواس شیطانی حرکت سے روکاجائے گا،آپ کوقومی مفادمیںذمے دارہوناچاہیے
میڈیاکواس شیطانی حرکت سے روکاجائے گا،آپ کوقومی مفادمیںذمے دارہوناچاہیے فوٹو: فائل
لاہور:
پریس کونسل آف انڈیا نے مسلم دشمن پالیسی اپنانے پر بھارتی میڈیا کی سرزنش کرتے ہوئے کہاہے کہ غیرذمے دارانہ صحافت کے ذریعے مسلمان طبقے کو بدنام کرکے فرقہ واریت کو فروغ اور یہ تاثر دیاجا رہاہے کہ مسلمان دہشت گرد ہیں اور دھماکوں کے علاوہ ان کاکوئی کام نہیں۔
ایک بھارتی اخبار کے زیراہتمام ذرائع ابلاغ کی ذمے داریوں کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدرپریس کونسل آف انڈیا جسٹس(ر) مارکھنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ جب بھی کہیں بم دھماکا ہوتاہے تو ایک گھنٹے کے اندر ٹی وی چینل یہ ظاہر کرنا شروع کردیتے ہیں کہ انڈین مجاہدین جے ای ایم، حرکت الجہاداسلام یا کسی اور مسلم تنظیم کے نام سے انھیں ای میل یا ایس ایم ایس موصول ہوا ہے۔
جس میں واقعے کی ذمے داری قبول کرلی گئی ہے۔ جسٹس کاٹجونے کہاکہ میڈیاکی جانب سے یہ پیغام دیاجا رہاہے کہ تمام مسلمان دہشت گرد ہیں اور بم پھینکنے کے سوا ان کے پاس کوئی کام نہیں۔ میڈیا پورے مسلم طبقے کو بدنام کرتے ہوئے فرقہ واریت کو فروغ دے رہاہے۔