یورپی یونین کا بلوچستان اورفاٹا میں مبصرین تعینات کرنے سے انکار
کسی کی حمایت نہیں کریں گے، اپنی رپورٹ غیرجانبدرانہ طورپردیں گے،مائیکل گاہلر
کسی کی حمایت نہیں کریں گے، اپنی رپورٹ غیرجانبدرانہ طورپردیں گے،مائیکل گاہلر فوٹو: فائل
یورپی یونین مبصرمائیکل گاہلرنے کہاکہ پاکستان میںہونیوالے انتخابات شفاف دیکھناچاہتے ہیں ہمارامقصدنگرانی ہے ۔
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبہ بلوچستان اورفاٹاکے علاقوں میںمبصرین تعینات نہیں کیے جائیں گے ،گزشتہ روز مائیکل گاہلرکی قیادت میںیورپی یونین مبصرین کے وفدنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفد110 افراد پرمشتمل ہے 46 مبصرین انتخابات سے ایک ہفتہ پہلے اسلام آباد پہنچیں گے۔
انھوں نے کہا کہ یورپی یونین5.2 ملین یورو مبصرین پرخرچ کررہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اورعالمی قوانین کااحترام کریںگے اورضابطہ اخلاق کے مطابق اپنی رپورٹ تیارکریںگے ۔ انھوں نے کہاکہ ہمیںکسی کی حمایت کی ضرورت نہیں اپنی رپورٹ غیرجانبدرانہ طورپرپیش کرینگے ،اس موقع پرپریس آفیسرپیٹر باسٹن ہالبرگ بھی موجودتھے،دریں اثناء یورپی یونین کے چاررکنی وفدنے پیرکووزارت داخلہ کے نیشنل الیکشن سیکیورٹی سنٹر(این ای ایس سی) کادورہ کیا،ایڈیشنل سیکریٹری ونگ کمانڈر(ر) طارق لودھی نے یورپی یونین کے وفدکو بریفنگ دی ۔