حلب میں باغی پسپاجھڑپوں میں78 افراد ہلاک

فری سیرین آرمی کے جنگجو حلب کے گنجان علاقے سے نکل گئے،نئے محاذجنگ کی تیاریاں

فری سیرین آرمی کے جنگجو حلب کے گنجان علاقے سے نکل گئے،نئے محاذجنگ کی تیاریاں

شام کی سرکاری فوج نے شدید لڑائی اورفضائی بمباری کے بعد جمعرات کوحلب کے گنجان آبادی والے علاقے صلاح الدین پرقبضہ کرلیاہے ۔باغی فوج نے اس کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہناہے انھوں نے فوجی حکمت عملی کے تحت اس علاقے کوخالی کیا ہے۔


باغی فوجی اب سیف الدولہ اورمشہدکے علاقوں میں نیا محاذ جنگ کھولنے کی تیاری کررہے ہیں۔سرکاری فوج نے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اب نئے محاذوں پر لڑائی بہت شدید ہوگی۔پورے ملک میں جمعرات کوہونے والی جھڑپوں میں 35 شہریوں اور25 سرکاری فوجیوں سمیت کم ازکم 78افرادہلاک ہوگئے۔شام کے صدربشارالاسد نے وزیراعظم ریاض حجاب کے منحرف ہونے کے بعد سابق وزیرصحت وائل الحلقی کوملک کا نیا وزیراعظم نامزد کر دیا ہے۔

شامی ایوان صدر کے پروٹوکول افسر محی الدین المسلمانیہ بشار الاسد کیخلاف اعلان بغاوت کر کے حکومت سے الگ ہو گئے ہیں۔ فری آرمی نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں شام کے مزید اعلیٰ سرکاری عہدیدار بغاوت کرنے والے ہیں۔رک حکومت کا کہناہے کہ شام سے پناہ کی تلاش میں ترکی پہچنے والے مہاجرین کی تعداد50 ہزارتک پہنچ چکی ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ مہاجرین کے مطابق اب تک دولاکھ 76ہزارشامی جنگ سے بھاگ کردوسرے ملکوں میں پناہ لے چکے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story