پاکستان اور بنگلہ دیش باہمی روابط بڑھائیں نائب وزیراعظم

بنگلہ دیشی ہائی کمشنرکی پرویزالٰہی سے ملاقات، ڈی 8وزارتی اجلاس میں شرکت کی دعوت

بنگلہ دیشی ہائی کمشنرکی پرویزالٰہی سے ملاقات، ڈی 8وزارتی اجلاس میں شرکت کی دعوت۔ فائل فوٹو

نائب وزیراعظم پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے وسائل اور مسائل ایک سے ہیں، اس لیے وسائل کے بہترین استعمال اور مسائل کے حل کے لیے دونوں ممالک میں روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر سہراب حسین سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے علاقائی تجارت کی طرف بڑھ رہی ہے اور دنیا کے تمام خطوں میں تجارتی اور صنعتی اتحاد قائم ہو رہے ہیں، پاکستان بھی جنوبی ایشیا کی تجارتی صلاحیت سے بخوبی آگاہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش خطے کی ابھرتی ہوئی معیشت ہیں جو ایک دوسرے کو سرمایہ کاری کے بہترین مواقع اور تجارتی منڈیاں فراہم کرتے ہیں جبکہ دونوں برادر اسلامی ملک مذہب اور ثقافت کے مضبوط رشتے میں بھی بندھے ہیں۔ بنگلہ دیشی ہائی کمشنرنے نائب وزیراعظم کو بنگلہ دیش کے وزیر صنعت کی طرف سے اکتوبر میں منعقد ہونے والے تیسری ڈی8کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ پرویزالٰہی نے دعوت قبول کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اجلاس میں پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا۔ بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے بھاری صنعت کے شعبے میں خاصی ترقی کی ہے ۔
Load Next Story