حملوں کی دھمکیوں کے بعد تمام ایئرپورٹ اسلحہ فری زون قرار
سرکاری دستوں پر بھی اسلحہ لیجانے پر پابندی، گارڈز کو حفاظتی چوکی تک محدود رکھنے کی ہدایت
صرف وزرائے اعلیٰ کو حفاظتی دستہ ایئر پورٹ کے اندر لے جانے کی اجازت ہوگی، نجی ٹی وی. فوٹو : فائل
KARACHI:
انتخابات کے دوران کسی بھی قسم کی دہشت گردی،تخریب کاری سے بروقت نمٹنے اور دہشت گردتنظیموں کی طرف سے حملوں کی دھمکیوں کے باعث ملک بھرکے تمام ہوائی اڈوں کواسلحہ فری زون قرار دیدیاگیا اوراس فیصلے کے تحت ملک بھرکے تمام ائیرپورٹس کی حدود میںعام شہریوں کے علاوہ ہرقسم کے اسلحہ اورہتھیاروں کی نقل وحرکت اور نمائش پر پابندی عائد ہوگی۔
سرکاری حفاظتی دستوں پر بھی یہ پابندی لاگو ہوگی سرکاری دستے کے اہلکارصرف ائیرپورٹ کی داخلہ چوکی یا اے ایس ایف کی متعین کردہ حدود تک رہ سکیںگے اس حدودکے اندرسرکاری مسلح دستے کوبھی جانے کی اجازت نہیںہوگی، ترجمان پاکستان ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے تمام افراد اور شخصیات کوبھی آگاہ کرتے ہوئے تنبیہ جاری کی ہے کہ وہ اپنے گارڈزایئرپورٹ کی داخلہ چوکی تک محدودرکھیں،خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائیگی۔
ایک ٹی وی کے مطابق صرف چاروں وزرائے اعلیٰ کوحفاظتی دستہ ایئرپورٹ کے اندرلے جانے کی اجازت ہوگی۔ اے ایس ایف کی جانب سے اس اقدام پر تعاون کی اپیل کی بھی کی گئی ہے ۔