صحرائے تھر میں پھر مورمرنے لگے ایک دن میں 10ہلاک

گزشتہ برس سیکڑوں مور ہلاک ہوگئے تھے، رانی کھیت نے امسال بھی حملہ کردیا.

بیماری کو بروقت نہ روکا گیا تو موروں کی نسل ختم ہونے کا خدشہ بڑھ جائے گا۔ فائل فوٹو

KARACHI:
صحرائے تھر میں ایک مرتبہ پھر موروں کی ہلاکت کا سلسلہ شرو ع ہوگیا۔

ایک دن میں10 مور مرگئے۔ تفصیلات کے مطا بق تھرکے فطری حسن کو چار چاند لگاتے حسین اور دلفریب موروں پر رانی کھیت کی جان لیوا بیماری کے حملے نے اس سال بھی صحراکواداس کردیاہے۔ گزشتہ برس بھی صحرائے تھرکے موروں میںرانی کھیت کی وبا پھیلی تھی جس سے سیکڑوں کی تعداد میں مور ہلاک ہوگئے تھے۔




اس سال تحصیل ڈیپلو کے گائوں سینگھالو کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک ہی دن میں یہاں10مور ہلاک ہوچکے ہیں۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر رانی کھیت کو پھیلنے سے بروقت نہ روکاگیا توموروں کی نسل کے خاتمے کاخدشہ بڑھ جائے گا اورقدرت کایہ خوبصورت شاہکارہمیشہ کیلئے فنا ہوجائے گا۔
Load Next Story