11 مئی کوشیرمنتخب کریںاندھیرے ختم ہوجائینگےخرم دستگیر

پیپلزپارٹی پھر حکومت بنائیگی،شرجیل،تحریک انصاف پہلے نمبرپرآئے گی،علوی.

کسی نے اعتراضات نہیں کیے،مفاہمت کا اقرارکرنا چاہیے،ہارون رشید،ٹودی پوائنٹ میں گفتگو. فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہاہے کہ عوام11 مئی کو شیرکا انتخاب کریں،ملک سے اندھیرے ختم ہوجائینگے۔

انھوں نے ایکسپریس نیو زکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میںکہاکہ ن لیگ پر الزامات لگانے والوں کی کمی نہ تھی مگر جب اعتراضات کا وقت آیا تو کسی نے اعتراض نہیں لگایا۔ہمیں سب پتہ ہے کون کیا کرتا ہے؟جنھوں نے آج تک ایک یونین کونسل نہیں چلائی وہ ملک کیا چلائیں گے؟اس وقت 18,18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،عوام کے سامنے جب چوائس آئے گی تو وہ شیر کاانتخاب کریں گے۔


اندھیروں کا نہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ عوام پیپلزپارٹی سے محبت کرتی ہے اور الیکشن کے روزووٹ ڈال کراظہار کریں گے۔ہماری یہ سیاست نہیں ہے کہ کسی پرالزام تراشی کریں، کوئی بھی سیاسی جماعت اس پوزیشن میں نہیں کہ اکیلی حکومت بناسکے۔ہمیں پتہ ہے اگلی حکومت بھی پیپلزپارٹی ہی بنائے گی۔لوڈشیڈنگ کامسئلہ ہے جو پیپلزپارٹی کی حکومت سے پہلے کا تھا ۔ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شریف برادران کرپشن میں ملوث ہیں لیکن ہم نے کسی پراعتراض نہیںاٹھایا ۔تحریک انصاف میں ٹکٹنگ کا عمل اچھے طریقے سے طے پاگیا توبڑی اور مثبت تبدیلی آئے گی۔



انتخابی نتائج میں تحریک انصاف پہلے ن لیگ دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پرآئیگی۔پی ٹی آئی انتخابات کی پوری تیاری کرچکی ہے،اس مرتبہ بڑی تعداد میں نوجوان ووٹ ڈالیں گے،جس سے بہترقیادت کا انتخاب ہوگا۔تجزیہ کارہارون رشید نے کہاکہ کسی بھی سیاسی جماعت نے دوسری پرکاغذات نامزدگی کے موقع پراعتراضات نہیں اٹھائے،اگرانھوں نے کوئی مفاہمت کی ہے توانھیں اقرار کرنا چاہیے۔پیپلزپارٹی کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اسی وجہ سے وہ بہت پیچھے چلی گئی ہے ۔الیکشن کے بغیرکوئی چارہ نہیں،اس سے ہی صورتحال واضع ہوگی اوریہ کام عوام پرچھوڑنا چاہیے۔عمران چاہتا ہے کہ اچھے امیدوار سامنے لائیں لیکن ان کے ساتھی اپنی مرضی کے امیدوار لانا چاہتے ہیں۔
Load Next Story