ٹیکس چوری کیس5 موبائل کمپنیوں کے نمائندے نیب میں پیش
نیب میںٹیکس چوری کیس کی تحقیقات شفاف طریقے سے مکمل کی جائے گی

پانچ موبائل کمپنیوں کے سینیئرنمائندے47ارب کی مبینہ ٹیکس چوری کیس کی تحقیقات کرنے والی نیب کی ٹیم کے سامنے جمعرات کو پیش ہوئے پانچوں کمپنیوں کے نمائندوںنے نیب کی انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے اس پراتفاق کیاکہ کمپنیاں ٹیکس چوری کیس کی تحقیقات کے دوران نیب کے ساتھ مکمل تعاون کریںگی اوراپنا تحریری جواب داخل کرنے کیلیے ایک ہفتے کی مہلت لی ہے۔
کمپنیوں کے نمائندوں کی جانب سے نیب کی ٹیم کواپنے ذمے واجبات کی تفصیلات سے متعلق آگاہ کیانیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب نے واضح کیاکہ نیب میںٹیکس چوری کیس کی تحقیقات شفاف طریقے سے مکمل کی جائے گی اورنیب کسی قسم دھمکیوں کوقبول نہیںکرے گا چیئرمین نیب نے واضح کیاہے کہ نیب کامقصدعام پاکستانی شہریوں کامفادہے اورجوکوئی بھی قصور کرے گا وہ خودکوقانون سے نہیں بچا سکے گااورنتائج کاسامناکرے گا ۔