ترجیحی کمیٹی کا اجلاس بعض وزارتوں کیلیے ترقیاتی بجٹ منظور
تجارت، نجکاری، ٹیکسٹائل، ریلوے شامل، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلیے بھی ترقیاتی فنڈزمختص
حتمی منظوری نومنتخب وفاقی وصوبائی حکومتوں کے قیام کے بعد مئی میں دی جائیگی، ذرائع فوٹو : فائل
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے ترقیاتی بجٹ (پی ایس ڈی پی) اور سالانہ ترقیاتی منصوبے کو حتمی شکل دینے کیلیے ترجیحی کمیٹی کے اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی بجٹ کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پیر سے شروع ہونے والے ترجیحی کمیٹی کے اجلاس میں تمام وزارتیں اور ڈویژنیں اپنی اپنی وزارتوں و ڈویژنوں کی ترجیحات کے تحت ترقیاتی منصوبے پیش کررہی ہیں اور ہر وزارت کو درکار ترقیاتی بجٹ پر غور کرکے ترجیحیات کا تعین کیا جارہا ہے۔
گزشتہ 2 روز کے دوران ترجیحی کمیٹی کے اجلاس میںوزارت تجارت، نجکاری، ٹیکسٹائل، ریلوے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی بجٹ کے بارے میں ترجیحات کا تعین کرکے اسے حتمی شکل دی گئی ہے جس کے مطابق ریلوے کیلیے 30 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی منظوری جبکہ این ایچ اے کے جاری منصوبوں کیلیے 65 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں نئے منصوبوں کیلیے 2 ارب ابتدائی طور پر مختص کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ آئندہ دنوں میں ترجیحی کمیٹی کے اجلاس میں دیگر وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی بجٹ کا جائزہ لیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ عام انتخابات کے نتیجے میں نئی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے قیام کے بعد ترقیاتی بجٹ اور سالانہ ترقیاتی منصوبے کی حتمی منظوری مئی میں وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں دی جائیگی۔