بھاشا ڈیم کیلیے 15 ارب کی پیشکش کی چیئرمین ای او بی آئی

واپڈا نے جواب نہیں دیا، ادارے کی سرمایہ کاری سے توانائی بحران پر قابو پایا جاسکے گا۔

واپڈا نے جواب نہیں دیا، ادارے کی سرمایہ کاری سے توانائی بحران پر قابو پایا جاسکے گا۔ فوٹو: فائل

ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹیٹیوشن (ای اوبی آئی) کے چیئرمین ظفر اقبال گوندل نے کہا ہے کہ ای او بی آئی اپنے فنڈز کو توانائی سیکٹر میں استعمال کرنے کیلیے تیار ہے جس سے ادارے کی آمدن میں اضافہ ہوگا جبکہ ملک میں توانائی بحران کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اسلام آباد چیمبرآف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی نے ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس سے ادارے کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے اور یہ ادارہ اپنے فلاحی کام بہتر طریقے سے سرانجام دے رہا ہے۔




ظفر اقبال گوندل نے کہا کہ ای او بی آئی میں جن لوگوںکا اندارج ہو چکا ہے آمدن بڑھنے سے ان کو ماہانہ پنشن 1500 روپے سے بڑھا کر 3600 روپے کر دی گئی ہے اور ای او بی آئی اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایڈوائزری اور مصالحتی کمیٹیوں کے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کریں تاکہ تاجر اور پنشنروںکے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔

چیئرمین ای او بی آئی نے کہا کہ ای او بی آئی نے متبادل توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا پروگرام بنایا ہے، ای او بی آئی نے بھاشا ڈیم کیلیے 15 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے لیکن واپڈا کی طرف سے ابھی تک اس پر پیش رفت نہیں ہوئی۔
Load Next Story