جان کو خطرہ ہے ذمے دار ایاز پلیجو ہوں گے محبوب ابڑو
کاغذات نامزدگی پر اعتراض کے بعد دھمکیاں دی جا رہی ہیں، آزاد امیدوار پی ایس47
پی ایس 47سے آزاد امیدوار محبوب ابڑو نے کہا کہ ایاز لطیف پلیجو کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف وہ بدھ کو الیکشن ٹریبونل میں اپیل داخل کرینگے۔
قاسم آباد کی صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے آزاد امیدوار و پی پی کے مقامی رہنماء محبوب ابڑو نے اپنی جان کو خطرہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی ذمے داری ایاز لطیف پلیجو اور دھمکی آمیزفون کالز کرنے والوں پر عاید ہوگی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس 47سے آزاد امیدوار محبوب ابڑو نے کہا کہ ایاز لطیف پلیجو کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف وہ بدھ کو الیکشن ٹریبونل میں اپیل داخل کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی امیدوار پر اعتراض ہر ووٹرکا حق ہے لیکن جب سے انھوں نے ایاز لطیف پلیجو کے کاغذات نامزدگی پر ثبوت کے ساتھ اعتراضات داخل کیے ہیں انہیں دھمکی آمیز فون کال موصول ہو رہی ہیں جس کی تحریری اطلاع ایس ایس ایس سمیت دیگر پولیس حکامکو بھی کر دی ہے۔
پبلک پارک کی اراضی پر قبضہ جرم ہے، ادارہ ترقیات حیدرآباد کے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے خود ایک لیٹر جاری کرکے تصدیق کی ہے کہ پرنس ٹاؤن کے بنگلہ نمبر48 کے مکین نے پارک کی4 سو فٹ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کر کے تعمیرات کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی چیز کی پرواہ کیے بغیر حق و سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے، وہ پیشکش کرتے ہیں کہ اس معاملے پر ایاز لطیف پلیجو کے والد رسول بخش پلیجو کو امین بنایا جائے جوکہ تمام معاملے کی تحقیقات کر کے فیصلہ کریں اور اگر میں جھوٹا ثابت ہوں تو وہ جو بھی سزا دیں گے مجھے قبول ہو گی۔