اے ڈی او کے اسکولوں پر چھاپے 15 غیرحاضر اساتذہ معطل

شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے، کھپرو کے اسکولوں میں چھاپوں کی اطلاع پر گھوسٹ اساتذہ میں کھلبلی

اے ڈی او تعلیم کے چھاپوں کی اطلاع پر گھوسٹ اساتذہ میں کھلبلی مچ گئی اور حاضر اساتذہ نے موبائل فون کے ذریعے گھوسٹ اساتذہ کو اطلاع دیکر ڈیوٹی پر بلا لیا۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

اے ڈی او تعلیم میں کھپرو کے مختلف یونین کونسلوں میں واقع 12 پرائمری اسکولوں پر اچانک چھاپے، 15 غیرحاضر اساتذہ معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔

اے ڈی او نے معطل اساتذہ کو ڈی او ایلیمنٹری سانگھڑ آفیسر رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی، چھاپوں کی اطلاع پر گھوسٹ اساتذہ میں کھلبلی مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اے ڈی او تعلیم کھپرو سردار محمد قاسم مری بلوچ نے سپروائزر اللہ ڈنو کمہار اور اعجاز کے ہمراہ 12پرائمری اسکولوں پر اچانک چھاپے مارے اور حاضری رجسٹرڈ چیک کیا جس کے دوران جندن پوری، الہ ڈنو، عبدالستار ، محمد اسلم، آصفہ، محمد سلیم، فرمان علی، اعجاز احمد، محمد اقبال، بھوانی لعل، نور محمد اور لعل محمد سمیت 15اساتذہ کو غیرحاضر ہونے پر فوری طور پر معطل کردیا اورشوکاز نوٹس جاری کر دیے۔




اے ڈی او تعلیم کے چھاپوں کی اطلاع پر گھوسٹ اساتذہ میں کھلبلی مچ گئی اور حاضر اساتذہ نے موبائل فون کے ذریعے گھوسٹ اساتذہ کو اطلاع دیکر ڈیوٹی پر بلا لیا۔ سردار محمد قاسم نے ایکسپریس کو بتایا کہ ڈیوٹی چور اور گھوسٹ اساتذہ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Load Next Story