پیٹرنز ٹرافی کے ای ایس سی نے کسٹمز کو مات دے دی
ماجد کی سنچری رائیگاں، سعودی کرکٹ انٹرنیشنل کیخلاف سوئی سدرن 10 وکٹ سے فتحیاب۔
ماجد کی سنچری رائیگاں، سعودی کرکٹ انٹرنیشنل کیخلاف سوئی سدرن 10 وکٹ سے فتحیاب۔ فوٹو: فائل
پیٹرنز ٹرافی ٹرافی گریڈ 2 کرکٹ ٹورنامنٹ میںسوئی سدرن گیس نے سعودی کرکٹ انٹر نیشنل کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا،کے ای ایس سی نے کسٹمز کو 9 وکٹوں سے مات دیدی۔
پاکستان اسٹیل اور پاکستان نیوی، پاکستان آرمی اور پی ٹی وی جبکہ سی ڈی اے اور کے پی ٹی کے درمیان ہونے والے میچ ہار جیت کے فیصلہ کے بغیر ختم ہو گئے،تفصیلات کے مطابق این بی پی اسٹیڈیم میں گروپ اے کے سہ روزہ میچ میں پہلی اننگز میں 147 رنز بنانے والی شکست خوردہ ٹیم دوسری اننگز میں 53.4 اوورز میں 111 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، محسن پرویز 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، راجیش رمیش اورفہیم احمد نے3،3 جبکہ آصف ذاکر نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 238 رنز جمع کرنے والی فاتح ٹیم نے 4 اوورز میں ہی بلا نقصان مطلوبہ اسکور حاصل کر لیا،قائد اعظم پارک میں ڈرا ہونے والے میچ میں پاکستان اسٹیل نے پاکستان نیوی کے خلاف پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 253 اور دوسری اننگز میں 6وکٹیںگنوا کر 129 رنز جمع کئے، پاکستان نیوی اپنی پہلی اننگز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 329 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی تھی، کھیل کا دوسرا دن بارش کی نظر ہوا،یو بی ایل گراؤنڈ پر کے ای ایس سی نے کسٹمز کو پر بجلیاں گرا دیں، فاتح ٹیم کے 365 رنز کے جواب میں 145 رنز پر ڈھیر ہوکر فالوآن کا شکار ہونیو الی کسٹمز نے دوسری اننگز میں قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے 250 رنز اسکور کیے۔
ماجد خان نے سنچری بناکر ٹیم کو اننگز کے خسارے سے باہر نکالا، کے ای ایس سی نے 4.1 اوورز میں مطلوبہ 32 رنز ایک وکٹ گنوا کر بنالیے، گروپ بی میں راولپنڈی کے آرمی کرکٹ گراؤنڈ پر ڈرا ہونے والے میچ میں میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں204 اور دوسری اننگز میں 332 رنز بنائے، حریف ٹیم پہلی اننگز میں 385 رنز کا ڈھیر لگانے کے بعد دوسری باری میں 8وکٹوں پر 149 بناسکی، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سی ڈی اے اور کے پی ٹی کا میچ بھی فیصلہ کن ثابت نہ ہو سکا۔
پہلی اننگز میں 239 رنز بنانے والی سی ڈی اے حریف ٹیم کے 8 وکٹوں پر 296 رنز کے جواب میں اپنی دوسری باری میں 224 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی،علی سرفراز 64 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، بابر رحمان نے 4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، جب میچ ہار جیت کے بغیر ختم کرنے کا اعلان ہوا تو کے پی ٹی نے اپنی دوسری اننگز میں 5 اوورز میں کسی نقصان کے بغیر 16رنز بنائے تھے۔