ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن صحافیوںسے الجھ پڑے دھمکیاں

الیکشن کمشنرنے افضل خان کے نامناسب رویے کانوٹس لے لیا،میڈیاسے گفتگوپرپابندی

الیکشن کمشنرنے افضل خان کے نامناسب رویے کانوٹس لے لیا،میڈیاسے گفتگوپرپابندی فوٹو فائل

CEBU:
ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان میڈیاکے سوالوں کابرامان گئے اورایک سوال کے جواب میں رپورٹرکو ڈانٹ دیا۔نگراں وزیرداخلہ ملک حبیب جب میڈیا سے گفتگو کررہے تھے تو ایک موقع پرایڈیشنل سیکریٹری افضل خان آگے آئے اورانہیں ہاتھ سے روکتے ہوئے خودبولنے لگے ۔

ان کے بیان پر میڈیاکے نمائندے نے ان سے پوچھ لیاکہ آپ جو بات کررہے ہیں کیاوہ آپ کے دائرہ اختیارمیں ہے یانہیں۔اس پرایڈیشنل سیکریٹری بھڑک گئے اوردھمکیاں دینے پراترآئے،اِس دوران وزیرداخلہ بیچ بچائو کی کوشش کرتے رہے،جبکہ آرآئی یو جے نے افضل خان کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ نامناسب رویے اورانہیںدھمکیاں دینے کی پرزورمذمت کرتے ہوئے فوری طورپرافضل خان کے تبادلے کامطالبہ کیاہے۔




ادھرآئی این پی کے مطابق چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم نے افضل خان کی جانب سے میڈیاکے ساتھ غیرمناسب رویہ اختیارکرنے اورپابندی کے باوجود الیکٹرونک میڈیاکے ساتھ بات چیت کاسلسلہ جاری رکھنے کانوٹس لیتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ صرف سیکریٹری الیکشن کمیشن ہی بات چیت کے مجازہونگے۔ ذرائع کے مطابق کمیشن کے ارکان نے یہ صورتحال چیف الیکشن کمشنرکے نوٹس میںلائی۔

جنھوں نے افضل خان کے آئندہ میڈیاسے بات چیت پرپابندی عائدکردی۔ نمائندہ ایکسپریسکے مطابق فخرالدین جی ابراہیم نے دو روز قبل خط لکھ کرالیکشن کمیشن افسران کو آگاہ کردیاتھا کہ میڈیاسے سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمدخان کے علاوہ کوئی افسر الیکشن کمیشن کے امورکے حوالے سے میڈیاسے گفتگو نہیں کریگا۔ سیکرٹری کی عدم موجودگی میں ڈی جی الیکشن کمیشن شیرافگن میڈیاسے بات کرسکتے ہیں۔
Load Next Story